امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبا کو وائٹ کوٹ پہنانے کی تقریب

لاہور(آن لائن)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا سفید کو ٹ ہیلتھ پروفیشنلز کی پہچان اور وقار،علم اور خدمت کا استعارہ ہے لہذا اس کو پہننے والے ڈاکٹرز کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو حقیقی شعار بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج سیشن 2025-29کے فرسٹ ائیر کے سٹوڈنٹس کی تقریب حلف برداری اور وائٹ کوٹ پہنانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر آصف بشیر ، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ سرجری پروفیسر فاروق افضل ، پروفیسر حسین احمد خاقان ، پروفیسر ندرت سہیل ، پروفیسر فیصل حسین شاہ ، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین ،ایم ایس ڈاکٹر عمر اسحاق ، ڈاکٹر شائستہ مبین ، ڈاکٹر عائشہ قمر، پروفیسر ڈاکٹر خرم سلیم ، ڈاکٹر محمد الیاس،ڈاکٹر عبدالعزیز سمیت سٹوڈنٹس کے والدین بھی موجود تھے۔