نرسوں کا عالمی دن، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں تقریب

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں انٹرنیشنل نرسز ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سید محسن علی شاہ، پرنسپل کالج آف نرسنگ ڈاکٹر فرزانہ، ڈی جی نرسنگ طاہرہ پروین اور نرسوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تین ہزار نرسوں کی بھرتی کا عمل مکمل کیا ہے ،نرسوں کے جدید تقاضوں کے مطابق ریفریشل کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق نرسنگ شعبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔ رواں برس مزید 1400سٹوڈنٹس سپیشل ایوننگ بیچ کو جوائن کریں گی۔