لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام : 3705 گلیوں میں سے 815 مکمل : باقی کیلئے 30 جون کی ڈیڈ لائن

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام : 3705 گلیوں میں سے 815 مکمل : باقی کیلئے 30  جون کی ڈیڈ لائن

لاہور (عمران اکبر) لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی 3 ہزار 705 گلیوں میں سے 815 مکمل جبکہ 2 ہزار 408 گلیوں کی تعمیروبحالی جاری ہے، 15 سو 73 گلیوں میں واسا کی سیوریج لائنز کا کام مکمل کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا ایل ڈی پی پروگرام کا فیز ون جلد مکمل کرنے کیلئے ایم ڈی واسا اور چیف کارپوریشن آفیسر کو 30جون کی ڈیڈ لائن دے دی۔ رپورٹ کے مطابق نشتر ٹاؤن کی 1850 میں سے 338، راوی زون 634 میں سے 245، داتا گنج بخش زون 516 میں سے 136 ،گلبرگ زون 186میں سے 35 ،سمن آباد زون 144 میں سے 87 ،شالامار زون 352میں سے 44گلیاں مکمل کر لی گئیں۔454گلیوں کو پی سی سی ،363گلیوں کی ٹف ٹائل ،50اسفالٹ روڈ کو مکمل کیا گیا۔لاہور کے ڈویلپمنٹ پروگرام کی گلیوں کے لئے افتتاحی تختیاں لگا دی گئیں جن پر میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔ علاقہ ایم این اے اور ایم پی اے کا نام بھی شامل کیا گیا ۔اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کو لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی رپورٹ بھجوا دی گئی ۔فرمز کو کنٹریکٹ کی مد میں رقم کی ادائیگیاں شروع کر دی گئیں۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پرو گرام کومکمل کرنے کی 30جون ڈیڈلائن مقرر کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں