تشہیری بورڈ آویزاں کرنے پر جاری ٹیکس نوٹس کے خلاف حکم امتناعی
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں تشہیری بورڈ آویزاں کرنے پر جاری ٹیکس نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔
عدالت نے ضلعی حکومت کی جانب سے جاری ٹیکس نوٹس کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا،پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی، نجی موبائل کمپنی بینک نے ٹیکس نوٹس کے خلاف درخواست دائر کی، محکمہ لوکل گورنمنٹ،میونسپل کمیٹی پیر محل کو فریق بنایا گیا۔