توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری دفاع سے عمل درآمد رپورٹ طلب

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری دفاع سے عمل درآمد رپورٹ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں فرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی کے سابق اکاؤنٹس افسر کے پاسپورٹ ضبطگی کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری دفاع سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر عدالت نے وزارتِ دفاع پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا سیکرٹری دفاع کو طلب کرناعدالت کے لئے کوئی مسئلہ نہیں،عدالتی حکم پر اپنے دفتر بیٹھ کر عمل کرنا ہے یا عدالت پیش ہونا ہے بتایا جائے ،جو بھی صورت ہو عدالتی حکم پر عمل تو کرنا پڑے گا۔ درخواست گزار کو پاسپورٹ کیوں نہیں ملا؟ اگلی سماعت تک جواب نہ آیا تو کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں