30 نئی ہائی سپیڈ فریٹ ویگنیں ریلوے سسٹم میں شامل

 30 نئی ہائی سپیڈ فریٹ ویگنیں ریلوے سسٹم میں شامل

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) پاکستان ریلوے نے 30 نئی ہائی سپیڈ فریٹ ویگنیں سسٹم میں شامل کر دیں، تمام کوچز مقامی طور پر تیار کی گئیں۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ تمام ویگنیں عالمی معیار کے مطابق تیار کی گئی ہیں،ہر ویگن کی گنجائش 60 ٹن ہے جو کہ فریٹ آپریشنز میں انقلابی پیش رفت ہے ۔ ریلوے کا ہدف 850 فریٹ ویگنیں ہیں، اب تک 250 شامل ہو گئیں، باقی دسمبر 2025 تک تیار کی جائینگی ۔انہوں نے مزید کہا ریلوے کے کرائے سڑک کے مقابلے میں کم ہیں، تاجر برادری کو کم لاگت میں نقل و حمل کی سہولت میسر ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں