کوڑاکرکٹ سے نوجوان کی گلی سڑی لاش برآمد
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صفدر آباد کے علاقہ سانگلا ہل روڈ گورنمنٹ ڈگری کالج کے قریب کوڑا کرکٹ کے ڈمپنگ پوائنٹ سے 20 سالہ نوجوان کی گلی سڑی لاش برآمد ہوئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق لاش تقریباً3 ماہ پرانی ہے ،جس کو ملزم قتل کرکے کوڑا کرکٹ کے ڈمپنگ پوائنٹ میں گہری جگہ پر دفن کرکے فرار ہوگئے ،گلی سڑی لاش ملنے سے علاقہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔