لیسکو چیف کا عید الاضحی پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

 لیسکو چیف کا عید الاضحی پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے عیدالاضحی کے موقع پر پورے ریجن میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لیسکو کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے جبکہ تمام متعلقہ حکام کو عید کے دنوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ رمضان بٹ نے کہا عید کے دنوں میں لائن سٹاف اور شکایت سنٹرز میں عملہ موجود رہے گا جبکہ تمام سٹورز میں بھی سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، اس کے علاوہ اضافی ٹرانسفامرز ٹرالیز کا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے ۔ اگر عید پر ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہوئی تو اس کے لئے بھی سٹاف کو سٹینڈ بائی کردیا گیا ۔ عید کے چاروں دن بجلی کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنانے کے لے 4چیف انجینئر کی ڈیوٹیاں بھی لگائی جاچکی ہیں۔  چیف انجینئر ٹی ایس ڈیزائن نثار سرور جمعہ ،چیف انجینئر ٹی اینڈ جی عمران محمود ہفتہ ،چیف انجینئر پی اینڈ ڈی فیصل زکریااتوار ،چیف انجینئر آپریشنز ندیم ملک سوموارکو فرائض سرانجام دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں