عید الاضحی پر گراں فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کیلئے ایکشن پلان تیار

عید الاضحی پر گراں فروشوں کے گرد  شکنجہ سخت کرنے کیلئے ایکشن پلان تیار

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)عیدالاضحی پر گراں فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کے لئے ایکشن پلان تیار کر لیاگیا۔سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

ایڈیشنل سیکرٹری کماڈیٹیز، ڈی جی پامرا، ڈی جی فوڈ،کین کمشنر نے شرکت کی۔علاوہ ازیں صوبہ بھر سے فیلڈ افسر بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں افسروں کو مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول نے واضح کیا فیلڈ افسر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس جیو ٹیگنگ معہ تصاویر رپورٹس مرتب کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں