لہر پروگرام: ٹیپا کے 2 منصوبے منظور ،دیگر محکموں کے ملتوی

لہر پروگرام: ٹیپا کے 2 منصوبے منظور ،دیگر محکموں کے ملتوی

لاہور (شیخ زین العابدین) لہر پروگرام کے تحت سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ٹیپا کے دو منصوبوں کی اصولی منظوری دے دی، دیگر محکموں کی جانب سے پیش منصوبوں کو ملتوی کرتے ہوئے اُن پر نظر ثانی کی ہدایت جاری کر دی۔

 اجلاس میں سابق وزیر اعظم نے نیلا گنبد اپ گریڈیشن و پارکنگ منصوبہ اور ٹولنٹن مارکیٹ پارکنگ منصوبے کا خود جائزہ لیا اور بریفنگ لی۔ نیلا گنبد کے مقام پر بننے والا پارکنگ پلازہ اندرون شہر کے بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ کو کم کرنے کے لئے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔ منصوبوں کو آئندہ مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی عملی شکل دینے کا ٹاسک دے دیا گیا ۔دوسری جانب ٹولنٹن مارکیٹ پر مجوزہ پارکنگ منصوبہ مال روڈ کے انفراسٹرکچر کو سہارا دینے کیلئے پیش کیا گیا ، جس کے ذریعے نہ صرف شہری سہولتوں میں بہتری آئے گی بلکہ مال روڈ کی افادیت اور اس کی تاریخی اہمیت کو بھی محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں والڈ سٹی اتھارٹی، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور بلدیات کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبوں پر میاں نواز شریف نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اُن پر دوبارہ نظرثانی کا حکم جاری کیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں