شیخوپورہ میں بہترین صفائی انتظامات، عملہ کو انعامات تقسیم

شیخوپورہ میں بہترین صفائی انتظامات، عملہ کو انعامات تقسیم

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عیدکے موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کے پلان کے تحت ضلع بھر اور شہر شیخوپورہ میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات۔۔۔

 آلائشوں کوبروقت ٹھکانے لگانے پر اختتامی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر سیف الاسلام نے ایل ڈبلیو ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عثمان خداداد اورجی ایم ستھرا پنجاب پروگرام عثمان راجپوت اور انکی ٹیم نقد انعامات اور شاباش دی گئی۔ عیدالاضحی کے تینوں ایام کے دوران عملہ کی طرف سے گلی گلی، محلہ محلہ اور گھروں سے آلائشوں کو اٹھانے کے علاوہ صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔ مختلف پوائنٹس پر شہریوں کو شاپر بیگزبھی دیئے گئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہاکہ ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیم نے جو پلان دیا گیا تھا اس پر من وعن عمل کرتے ہوئے پلان کو مکمل کیا اس بار دیہی سطح پر بھی صفائی کے نظام کو موثر بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کی طرف سے صفائی کے اعلیٰ انتظامات پر ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیم کو مبارکباد کے پیغامات بھی ہمارے لیے لائق تحسین عمل ہے انہوں نے کہاکہ سخت گرمی میں سینٹری ورکرز کی طرف سے جانفشانی سے کام کرنے پر انہیں انعامات اور شاباش دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں