ورکرز ویلفیئر فنڈ سے 3 سال میں ڈیڑھ ارب کے وظائف

لاہور(خبر نگار) ورکر ویلفیئر فنڈ نے تین سال میں ڈیڑھ ارب کے وظائف دئیے ،انٹرمیڈیٹ کلاسز کے طلبا کو سکالر شپس دئیے گئے ۔سب سے زیادہ 69 کروڑ 70 لاکھ مالیت کے وظائف لاہور کے طلبا کو دئیے گئے۔
ان وظائف پر پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لیبر نے تحفظات کا اظہار کردیا ،کمیٹی نے کہا نجی کالجوں کو داخلے کے بعد سکالر شپس دینے کے بجائے اپنے کالجز بنائے جائیں ۔ لاہور میں سب سے زیادہ 6 ہزار سے زائد طلبا کو سکالر شپس دئیے گئے ۔شیخوپورہ میں ورکرز کے بچوں کو 30 کروڑ سے زیادہ سکالر شپس دئیے گئے ۔سکالر شپس میں مبینہ گھپلے سامنے آنے کے بعد سٹینڈنگ کمیٹی نے سفارشات کی ہیں کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف اپنے کالج تعمیر کرے۔