صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا میو ہسپتال کا اچانک دورہ

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا میو ہسپتال کا اچانک دورہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے میو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پروفیسر ڈاکٹر ابرار اشرف، پروفیسر اظہر نقی و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا ، علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال کی لیبارٹری و ایکسرے روم کی انسپکشن بھی کی۔خواجہ عمران نذیر نے ادویات کی مفت فراہمی کے اعلانات پر ہسپتال انتظامیہ کو شاباش دی۔صفائی ستھرائی اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کر انے پر ایم ایس میو ہسپتال کو بھی شاباش دی۔ صوبائی وزیر صحت نے مریضوں سے گفتگو کی، علاج کی سہولیات بارے استفسار کیا۔ انہوں نے کہا کوئی اہلکار کسی سے پیسے نہ لے۔ عمران نذیر نے ہسپتال میں زیر علاج آغا شاہ حسین قزلباش کے بھتیجے کی عیادت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں