اسرائیل کو ابھی نہ روکا گیا تو سب کی باری آئے گی:سراج الحق

اسرائیل کو ابھی نہ روکا گیا تو  سب کی باری آئے گی:سراج الحق

لاہور(سیاسی نمائندہ)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ مسلم دنیا کے لیے پیغام ہے کہ اگر قابض صہیونی دہشت گرد ریاست کو ابھی نہ روکا گیا تو سب کی باری آئے گی۔

پاکستان او آئی سی کا اجلاس طلب اور ایک مضبوط عملی اقدام پر سب کو جمع کرے ۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاویدقصوری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملے میں جانی نقصان پر ایران کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کرتے ہیں، اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے جس کے اوپر دنیا کا کوئی قانو ن لاگو نہیں ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں