سیالکوٹ ایکسپریس 16جون سے بحال

 سیالکوٹ ایکسپریس 16جون سے بحال

لاہور(اپنے کامرس رپورٹرسے )ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر 16جون سے لاہور ،وزیرآباد،لاہور براستہ نارووال، سیالکوٹ 171 اپ /172ڈاؤن سیالکوٹ ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق171 اپ ٹرین لاہورریلوے سٹیشن سے صبح5بجے روانہ ہو کر دن 10 بجکر50 منٹ پر وزیر آباد پہنچے گی جبکہ172ڈاؤن وزیرآباد ریلوے سٹیشن سے شام چار بجے روانہ ہو کر رات 9بجکر50 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں