پنجاب حکومت حقیقی معنوں میں بجٹ کو عوام فرینڈلی بنائے : جماعت اسلامی

پنجاب حکومت حقیقی معنوں میں بجٹ کو  عوام فرینڈلی بنائے : جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے چیئرمین ایف بی آر کے بیان کہ 5 فیصد امیر سالانہ 1700 ارب روپے کا ٹیکس چوری کرتے ہیں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا 95 فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے قابل ہی نہیں۔۔۔

 حکومت کو چاہئے کہ وہ امرا سے ٹیکس لے کر غربا پر خرچ کرے مگر المیہ یہ ہے کہ غریبوں سے ٹیکس وصولی کرکے امیروں کے شاہانہ اخراجات کو برداشت کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا پنجاب حکومت حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بجٹ کو فرینڈلی بنائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں