حمزہ شہباز کے حلقے کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز منظور

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 اور اس سے منسلک صوبائی حلقہ پی پی 147 جہاں سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز منتخب ہوئے۔۔۔
وہاں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔ایل ڈی اے حکام کے مطابق این اے 118 کے مختلف علاقوں میں نئی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے 3 کروڑ 87 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ پی پی 142 اور پی پی 147 میں واقع علاقوں میں سیوریج سکیم پر 2 ارب 3 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔