المصطفیٰ ہاؤس میں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس

المصطفیٰ ہاؤس میں صوبائی  نصاب تعلیم کانفرنس

لاہور(سیاسی نمائندہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کے زیر اہتمام المصطفیٰ ہاؤس لاہور میں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس ہوئی،صدارت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔

کانفرنس میں موجودہ نصاب تعلیم کا جائزہ لیا گیا اور اہلِ تشیع، اہل سنت اور محبانِ اہل بیت کے تحفظات کو واضح کرتے ہوئے اصلاح نصاب کیلئے متفقہ سفارشات بھی پیش کی گئیں تاکہ یکساں قومی نصاب کو تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول اور متوازن بنایا جا سکے ۔ کانفرنس سے علامہ علی اکبر کاظمی، منیر حسین گیلانی، لعل مہدی خان، مولانا سلمان نقوی اور دیگر نے خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں