مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے اہم فیصلے کیے :منیر بھٹی

 مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے اہم فیصلے کیے :منیر بھٹی

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیئر مین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل منیر حسین بھٹی نے کمیٹی ممبران کی مشاورت سے جعلی اور کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی کو عملی شکل دینے کے لئے اہم فیصلے کرلئے۔۔۔

 پنجاب بار کونسل سے غائب شدہ پندرہ سو انرولمنٹ فائلوں پر سپیشل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،کمیٹی و وکلامیں چھپی کالی بھیڑوں کو آشکار کر کے وکالت کو اس کا اصل مقام دلائیں گے ، کمیٹی کی نشاندہی پر جعلی لاگیٹ کا امتحان پاس کرانیوالا گینگ گرفتار کرلیا گیا ہے ، ایچ ای سی کو باقاعدہ تحریری طور پر مطلع کیا گیا ہے ، جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والے گینگ کے خلاف بھی مقدمات کا اندراج ہو گا،جبکہ گھوسٹ کالجوں کے خلاف بھی جلد کریک ڈائون ہوگا،اڑھائی سو اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ، زیر سماعت تین سو سے زائد مقدمات میں شہادت تیزی سے ریکارڈ ہوں گی اور قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے ، اعتراض سیکشن میں انرولمنٹ فائلز سے غائب ڈگریوں کی طلبی اینٹی کرپشن کمیٹی میں موصول ہونیوالی درخواستوں پر جلد کارروائی ہوگی، دو ہفتوں میں ان پر فیصلے ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں