شافع حسین سے چینی گروپ کے چیئرمین کی ملاقات

شافع حسین سے چینی گروپ  کے چیئرمین کی ملاقات

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین سے چین کے شین ڈونگ ڈائے بائیو ٹیکنالوجی گروپ کے چیئرمین مسٹر لو یونگشئن نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔

چین کی سرمایہ کار کمپنی نے پنجاب میں فرٹیلائزرز،ایکواکلچر اور پیٹ فوڈ انڈسٹری سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔گروپ کے چیئرمین نے کہا کہ ہماراگروپ پاکستان میں تین مرحلوں میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 10 فیڈ فیکٹریاں لگانے کا پلان رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں