عملہ صفائی کو بہترین کارکردگی پر اعزازیہ دینے کی تقریب

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ستھرا پنجاب پروگرام کے عملہ کی بہترین کارکردگی پر اعزازیہ دینے کی تقریب کا انعقاد۔
مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور ،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا اورانہیں چیک تقسیم کئے ۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈی سی ریونیو عثمان اجلیس، ایڈیشنل ڈی سی جنرل نعمان ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر سیف السلام خٹک، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عثمان خداداد ،جی ایم ستھرا پنجاب پروگرام عثمان راجپوت ودیگرنے شرکت کی۔