چکن گوشت مزید 14روپے کلو مہنگا، قیمت 417 ہو گئی

لاہور(آئی این پی)لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئیں۔ منگل کو لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے جبکہ گوشت کی فی کلو قیمت میں 14 روپے کا اضافہ ہوا۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 274 اور پرچون ریٹ 288 روپے مقرر کیا گیا، گوشت کی فی کلو قیمت 417 روپے مقرر کی گئی۔ انڈے فی درجن 244 روپے رہے۔ 3 دن میں گوشت 43 روپے کلو مہنگا ہوا۔