سنی علما کونسل کے زیراہتمام \"مدح صحابہ\" جلوس

 سنی علما کونسل کے زیراہتمام  \

لاہور(سیاسی نمائندہ) سنی علما کونسل لاہور کے زیراہتمام سیدنا فاروقِ اعظمؓ کے یومِ شہادت کے موقع پر دھرم پورہ سے لاہور پریس کلب تک \"مدح صحابہ\" کے عنوان سے مطالباتی جلوس نکالا گیا۔

 شرکا نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حضرت عمر ؓ کی شہادت کے دن سرکاری سطح پر چھٹی کرنے کے مطالبات درج تھے ۔ جلوس کے اختتام پر اجتماع سے سنی علما کونسل پنجاب کے صدر مولانا حافظ محمد اشرف طاہر، ضلعی صدر لاہور اور صوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد، مولانا احمد سعید صدیقی، مولانا غلام مصطفی معاویہ اور دیگر علما کرام نے خطاب کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں