صحابہ اکرامؓ اوراہل بیتؓ ہمارے سروں کے تا ج : سنی علما کونسل
لاہور (آن لائن) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد نے کہا صحابہ اکرامؓ اوراہل بیتؓ ہمارے سروں کے تا ج ہیں۔۔۔
سنی علما کونسل محرم کے ایام میں سیدنا فاروق اعظمؓ ،سیدنا حسنؓ، سیدنا حسین ؓ کے پیغام کو عام کرے گی ،محرم میں قیام امن کیلئے علما منبرو محراب سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہا اسلام معاشرے میں رواداری کا درس دیتا ہے اور غلط بات کی نشاندہی کر نا اسلام کی تعلیمات ہیں۔