سوات سانحہ انتظامی نااہلی کا نتیجہ : مسلم لیگ کونسل
لاہور (آن لائن) مسلم لیگ کونسل کے مرکزی صدر و سابق پارلیمنٹیرین نعیم حسین چٹھہ اور قائم مقام چیئرمین اختر عباس نے سوات سانحہ اور شمالی وزیرستان دہشتگرد حملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
رہنماؤں نے کہا سوات میں سیلابی ریلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے کوئی واضح حکمت عملی یا انفراسٹرکچر موجود نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا سانحہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں ۔قائدین نے کا کہنا تھا سکیورٹی فورسز کے 13جوانوں کی قربانیوں نے ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر مادر وطن کا تحفظ کریگی۔