قصور اور نواح سے 2افراد کی لاشیں برآمد

قصور اور نواح سے 2افراد  کی لاشیں برآمد

قصور(خبرنگار، نمائندہ دنیا)قصور اور اس کے نواح سے دوافراد کی نعشیں برآمد، کیسر گڑھ کے قریب واقع روہی نالہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔

 ریسکیو کی امدادی ٹیم نے فوراً موقع پر پہنچ کر لاش کو نالہ سے نکال لیا، ایک ہفتے کے بعد ریسکیو ٹیم نے ادھن گاؤں کے قریب نہر سے ڈرائیور کی لاش کو نکال لیا۔لاش کے ساتھ ایک شناختی کارڈ ملا ہے جس سے معلوم ہوا کہ اس کا نام خرم فہیم ہے ، جو کہ غلام مصطفیٰ کا بیٹا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں