خاتون کو بلیک میل کرکے تشدد کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج

خاتون کو بلیک میل کرکے تشدد کرنے  والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا، خبرنگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد نے عورت کو تصویریں دکھا کر بلیک میل کرکے تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ٹھٹھہ ڈوگراں کے رہائشی محمدافضل کی بیوی (ش) نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو بتایا کہ میں صبح کوڑا کرکٹ پھینک کر اپنے گھر واپس آرہی تھی کہ راستہ میں محمدعمران وغیرہ نے مجھے روک لیا اور مجھے میرے جیٹھ کی بیٹی کی تصویریں دکھا کر بلیک میل کرنے لگا جب میں نے اسے بُرا بھلا کہا تو مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں