فتنہ ہند اور ٹی ٹی پی،پاکستان کا ردعمل برائے امن، ترقی اور خوشحالی ’’پرپینل ڈسکشن

فتنہ ہند اور ٹی ٹی پی،پاکستان  کا ردعمل برائے امن، ترقی  اور خوشحالی ’’پرپینل ڈسکشن

لاہور(سٹاف رپورٹر)پی آئی ڈی لاہور کے زیر اہتمام ‘‘فتنہ ہند اور ٹی ٹی پی پاکستان کا ردعمل برائے امن، ترقی اور خوشحالی’’ کے موضوع پر گزشتہ روز پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔

پینل میں تجزیہ نگار سلمان ملک،سلمان غنی، نور اللہ ،مہدی ، عائشہ جامی،مجیب الرحمن شامی، خالد قیوم، ڈاکٹر احمد بسرا اور قیصر شریف نے شرکت کی۔سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں ناکوں چنے چبوانے کے بعد پاکستان عالمی سطح پر ایک نئی توانائی کے ساتھ ابھر کر سامنے آیا ہے۔ سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ اس فتنہ کے خلاف متحدہ محاذ قائم کرنے کی ضرورت ہے ، نشست کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی شفقت عباس نے سلمان غنی کو ستارہ امتیاز کے اعزاز پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں