پراپرٹی کی رجسٹریوں کا بیک لاک کا مسئلہ حل نہ ہو سکا
لاہور(عمران اکبر)ای رجسٹری سینٹر آنیوالے سائلین کی سنی گئی مگر تاحال پراپرٹی کی رجسٹریوں کا بیک لاک کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، 9 ٹائونز میں سے دو ٹائونز کا اضافی بوجھ دو سب رجسٹراروں پر ہے۔
شہر کے 9ٹاؤنز میں7سب رجسٹرارز مرزا راحیل بیگ واہگہ، کامران اشرف راوی ٹاؤن ،رضوان اشرف داتا گنج بخش ٹائون ،عرفان مارٹن عزیز بھٹی ٹاؤن ،اقبال حسن شاہ شالیمار ٹاؤن تعینات ہیں ،سب رجسٹراڑ مزمل عارف گلبرگ جبکہ ایڈیشنل چارج سمن آباد ٹائون کا دیا گیا ۔سب رجسٹرار قیصر عباس کو نشتر اور علامہ اقبال ٹاؤن کا چارج تفویض کیا گیا،تاحال دو ٹاونز میں سب رجسٹرار تعینات نہ ہونے سے رجسٹریوں کا عمل سست روی کاشکار ہے ، سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے۔