معمرشخص ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ میں 70 سالہ بزرگ ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔
معمر شخص ریلوے کراسنگ عبور کرتے گاڑی کی زد میں آگیا جسکی شناخت بشیر کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔