پیپرز کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری
لاہور(خبر نگار)لاہور بورڈ نے میٹرک کے پیپرز کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری کردیا۔ امیدوار 8 اگست تک آن لائن درخواستیں اپلائی کرسکیں گے۔
ایک پیپرکی ری چیکنگ فیس 1200 مقرر کی گئی ہے ۔مارکنگ میں غلطی ثابت ہونے پر فیس واپس کردی جائیگی۔دریں اثنامیٹرک رزلٹ آنے پررواں سال بھی نتائج معلوم کرنے کیلئے لاہور بورڈ کی ایس ایم ایس سروس بحال نہ کی جاسکی۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ صرف آن لائن لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔