پانی فراہمی، نکاسی آب 10 اضلاع میں جلد واسا کا قیام

 پانی فراہمی، نکاسی آب 10 اضلاع میں جلد واسا کا قیام

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)صوبہ بھر میں نکاسی آب مسائل حل اور صاف پانی فراہمی کیلئے محکمہ ہاؤسنگ کی زیر نگرانی 10 اضلاع سیالکوٹ، حافظ آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا۔۔۔

 جھنگ، جہلم، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں واسا ایجنسیوں کی تشکیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت سرچ کمیٹی اجلاس میں 30 امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے، جن میں سے 20 ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز کا انتخاب کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں