نوتعمیر شدہ گلیوں کی این او سی کے بغیر توڑ پھوڑ پر جرمانہ بھی ہوگا

 نوتعمیر شدہ گلیوں کی این او سی کے  بغیر توڑ پھوڑ پر جرمانہ بھی ہوگا

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام (ایل ڈی پی) کے تحت نوتعمیر شدہ گلیوں کی این او سی کے بغیر توڑ پھوڑ پر نہ صرف مقدمہ بلکہ جرمانہ بھی ہوگا۔

وفاقی اور صوبائی محکمے بھی اس پابندی سے مستثنیٰ نہیں۔ وہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) میں ایل ڈی پی کے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں