صوبائی وزرا کا پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا دورہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر محکمہ صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔
صوبائی وزیر محکمہ صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزرا نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر، سیکرٹری محکمہ اری گیشن واصف خورشید، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا و متعلقہ محکمہ جات کے افسران کی اجلاس میں شرکت ہوئی۔