غیر رسمی تعلیم مکمل کرنیوالے 20ہزار بچے روایتی سکولوں میں داخل
لاہور(خبر نگار)غیر رسمی سکولوں کی اہم پیش رفت، دو سال میں 1 لاکھ 82 ہزار بچے فارمل تعلیمی نظام میں شامل کیے گئے ۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اس وقت 20 ہزار سے زائد غیر رسمی تعلیمی مراکز فعال ہیں، ان مراکز میں 6 لاکھ سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں،غیر رسمی تعلیمی مراکز میں بنیادی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے ، تعلیم مکمل کرنے والے بچوں کو روایتی سکولوں میں داخل کیا جا رہا ہے ، غیر رسمی سکولز سے فائدہ اٹھانے والے زیادہ تر بچے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اگر مناسب فنڈز دیئے جائیں تو اچھے نتائج نکل سکتے ہیں۔