پی آئی سی کا ایڈیشنل ایم ایس پرچیز تبادلے کے باوجود سیٹ پر براجمان

پی آئی سی کا ایڈیشنل ایم ایس پرچیز تبادلے کے باوجود سیٹ پر براجمان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )24جولائی 2025سے تبدیل ہونے والا ایڈیشنل ایم ایس پرچیز پی آئی سی تاحال سیٹ پر براجمان ہے اور اس کو ایم ایس پی آئی سی کی جانب سے ریلیو نہیں کیا جارہا ہے ۔۔۔۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مانیٹرنگ ٹیم کی سفارش پر چار افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔یاد رہے کہ ایڈیشنل ایم ایس پرچیز کو جناح ہسپتال سے کرپشن پر نکالا گیا تھا۔ ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ ڈاکٹر طیب بٹ کی محکمہ کو سفارش کی ہے کہ پی آئی سی میں رہنے دیں۔جب تک محکمہ سپیشلائزد درخواست مسترد نہیں کرتا، ڈاکٹر طیب بٹ کام کرتا رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں