جامعہ پنجاب ، وہان یونیورسٹی نے نئے چاول کابیج تیار کرلیا

جامعہ پنجاب ، وہان یونیورسٹی نے نئے چاول کابیج تیار کرلیا

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی چین نے نیا ہائبرڈ چاول کا بیج تیار کر لیا جس سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار تین گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی۔۔۔۔

نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کاہائبرڈ چاول ہے ۔پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی چین کے سائنسدانوں نے مل کر ہائبرڈ چاولوں کی نئی اقسام ایجاد کیں۔پنجاب یونیورسٹی سے شعبہ پلانٹ بریڈنگ جنیٹکس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق اورڈاکٹر محمد علی کلاسرا جبکہ وہان یونیورسٹی چین سے پروفیسر رنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو شو و دیگر تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے ۔ تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعد پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دی۔ چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ جنیٹکس ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق نئے چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے چار صوبوں کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔نئے ہائبرڈ چاول کی تیاری دس سالہ تحقیق اور تجربے کا نتیجہ ہے ۔ ہائبرڈ چاول کی نئی اقسام کو پی یو 786 کے نام سے رجسٹرڈ کرایا گیاہے ۔ نیا ہائبرڈ چاول بیکٹیریائی بیماریوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے ۔ نیا ہائبرڈ چاول شدید گرمی اور خطرناک کیڑوں کے خلاف بھی مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں