قصور، شادی شدہ خاتون سمیت 2 افراد اغوا

قصور، شادی شدہ خاتون  سمیت 2 افراد اغوا

قصور (نمائندہ دنیا) دو مختلف مقامات سے شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد کو اغوا کرلیا گیا۔

حویلی منیانوالی راجہ جنگ کے رہائشی محمد شفیع نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں مقدمہ درج کروایا کہ چند روز قبل میری بیوی گھر سے نکلی تاحال گھر واپس نہ آئی ہے۔ سنیما موڑ خوشحال بینک قصور کے رہائشی محمدزوہیب نے پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور کو بتایا کہ میرا 15/16 سالہ بھائی محمدزید گھر سے قادر آباد سامان لینے کے لیے گیا جس کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ہے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں