ہارون اختر خان کا نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کا دورہ

ہارون اختر خان کا نیشنل  فرٹیلائزر کارپوریشن کا دورہ

لاہور(اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے لاہور میں نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کا دورہ کیا۔

انہوں نے ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور صنعتی شعبے کیلئے اپنے ویژن کا اظہار کیا۔دورے کے دوران ہارون اختر خان کو این ایف سی کی موجودہ سرگرمیوں، پیداوار ی صلاحیت، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے امکانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انہوں نے ادارے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، تکنیکی عملے اور انتظامیہ سے بھی ملاقات کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد مقررہ سٹریٹجک ترجیحات کا ذکر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں