سموگ فری پنجاب کیلئے جنگلات کا تحفظ ترجیح : مریم اورنگزیب
لاہور(اے پی پی)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب بھر میں ٹمبر مافیا کے خلاف مؤثر آپریشن جاری ہے، حالیہ کارروائی کے دوران محکمہ جنگلات نے لیہ میں غیرقانونی طور پر کاٹی گئی قیمتی لکڑی سے بھرا ایک ٹرک پکڑلیا۔۔۔
ملزمان کو گرفتار کرکے لکڑی ضبط اور دو لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سموگ کنٹرول پلان کے تحت ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائیاں ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں،سموگ فری پنجاب کے لیے جنگلات کا تحفظ اولین ترجیح ہے، درختوں کا غیر قانونی کٹاؤ سموگ میں خطرناک حد تک اضافہ کرتا ہے۔