اوباش افراد کی نوجوان سے بدفعلی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدرفاروق آباد کے ہرچندمیں اوباشوں نے حویلی کی دیواریں پھلانگ کر نوجوان کی آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ باندھ کر بدفعلی کرڈالی۔
افضل کھوکھر کا بیٹا (س)اپنی حویلی میں جانوروں کے پاس سونے گیا تواوباش چھیبہ ڈوگر نے ساتھی کے ہمراہ حویلی کی دیوارپھلانگ کراسکی آنکھوں پر پٹی باندھ کرہاتھ بھی باندھ دئیے اوربدفعلی کرڈالی۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔