کھڈیاں:9 ٹربائنیں نصب ہونے پربھی شہری گندہ پانی پینے پر مجبور
کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)کھڈیاں خاص کے باسی سال ہا سال سے غلاظت ملا پانی پینے پر مجبور، کروڑوں لاگت سے 9 ٹربائنیں نصب ہونے کے باوجود شہری پینے کے صاف پانی کو ترس گئے۔
9 واٹر سپلائی ٹربائنوں کاکبھی عدم ادائیگی واجبات پر واپڈا والے کنکشن منقطع کر دیتے ہیں تو کبھی سیوریج نظام مفلوج ہونے پربدبودار پانی سپلائی لائنوں میں شامل ہو جاتا ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی شہریوں کا بنیادی حق ہے وہ پانی کا ماہانہ بل باقاعدہ ادا کرتے ہیں اسکے باوجود پینے کے صاف پانی سے محروم رکھنا ناانصافی ہے ۔حکام بالا نوٹس لیں۔