محرم کے پرامن انعقاد پرتقریب امن کمیٹی ممبران کوشیلڈزپیش
چیچہ وطنی(نمائند دنیا) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون نے محرم کے پر امن کا انعقادپر تقریب کا اہتمام کیا۔
مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈی سی ریونیو ساہیوال اسامہ مجید نے تحصیل امن کمیٹی ممبران کوبہترین فرائض انجام دینے پرحسن کارکردگی شیلڈز سے نوازا۔ تقریب میں ایم پی اے رانا ریاض ، ڈی ایس پی سلیم رتھ، چودھری طفیل سابق ایم این اے ، پرویز اختر چیف آفیسر ایم سی، ایس ایچ او سٹی نوریز ایس ایچ او صدر نے شرکت کی۔ تینوں پولیس افسروں کو بھی بہترین سکیورٹی پر حسن کارکردگی شیلڈز دی گئیں۔