جشن آزادی ،سی او میونسپل کمیٹی کی زیرصدارت اجلاس

 جشن آزادی ،سی او میونسپل کمیٹی  کی زیرصدارت اجلاس

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) جشن آزادی کے حوالے سے سی او میونسپل کمیٹی تنویر بلوچ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

سابق چیئرمین میاں عمران صابر ڈوگر، سٹی صدر مسلم لیگ ن میاں جمشید عباس ڈوگر ایڈووکیٹ،چیئرمین مرکزی انجمن تاجران حاجی یونس اور سینئر صحافی مدثر بھٹی سمیت مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تنویر بلوچ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر 14 اگست تک روزانہ یوم آزادی کی تقریب رکھی جائیگی۔بھارت کو حالیہ جنگ میں عبرتناک شکست دینے سے یوم آزادی منانے کا مزہ دوبالا ہوگیاہے ۔تاجر حضرات بھی اپنی دکانوں اور بازاروں کو سبز ہلالی پرچموں سے سجائیں۔ پیرا فورس اور تاجروں سے ملکر تجاوزات کیخلاف آپریشن کا لائحہ عمل بھی طے کیاجائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں