14اگست ہماری قومی تاریخ کا روشن باب : راغب نعیمی

 14اگست ہماری قومی تاریخ کا روشن باب : راغب نعیمی

لاہور (آن لائن) جامعہ نعیمیہ لاہور کے زیر اہتمام جشن آزادی نہایت ملی جذبے، قومی یکجہتی اور مذہبی وقار کے ساتھ منایا جائے گا۔

 14اگست کے موقع پر خصوصی تقریبات پرچم کشائی، اور فکر انگیز خطابات کا اہتمام کیا جائے گا۔14 اگست ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے جو ہمیں قربانی، جدوجہد اور اتحاد کا سبق دیتا ہے ۔ان خیالات کااظہار جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈ اکٹر راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں علما کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ ہمیں آزادی کی نعمت پر شکر ادا کرنا چاہیے اور عہد کرنا چاہیے کہ ہم وطن عزیز کی ترقی، اتحاد اور سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ تعلیم، رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا ۔ نوجوان نسل کو قومی نظریہ، محنت اور امانت داری کا شعور دینا ضروری ہے ۔ پاکستان لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے ، نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ وطن سے وفاداری، خدمت اور دیانتداری کو شعار بنائیں ۔ قومی وحدت، اخوت اور رواداری کا فروغ ہی اصل جشن آزادی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں