مجاہد اقبال کو یو ایچ ایس کا نیا خزانچی مقرر کردیاگیا

 مجاہد اقبال کو یو ایچ ایس کا  نیا خزانچی مقرر کردیاگیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے مجاہد اقبال کو یو ایچ ایس کا نیا خزانچی(گریڈ 20)مقرر کر دیا۔

انکی تقرری 3 سال کیلئے پر کی گئی ہے جو قابل توسیع نہیں ہو گی۔اس سلسلے میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔مجاہد اقبال 2004 سے یو ایچ ایس کے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں اور اس وقت ڈپٹی خزانچی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں