ٹاؤن شپ سے 1 ارب 20کروڑ روپے کی ریکوری نہ ہوسکی
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور کی رہائشی سکیم قائداعظم ٹاؤن جسے عوامی حلقے ٹاؤن شپ کے نام سے جانتے ہیں، بڑے مالیاتی سکینڈل کا مرکز بن چکی ہے۔
ایل ڈ ی اے کی جانب سے جاری ریکارڈ شفٹنگ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ سکیم میں 1 ارب 20کروڑروپے کی ریکوری تاحال نہیں کی گئی۔یہ سکیم تقریباً پچاس سال قبل شروع کی گئی ، جہاں ہزاروں الاٹیوں کو اقساط کی بنیاد پر رہائشی پلاٹ دیئے گئے مگر حیران کن طور پر آج تک بیشتر الاٹیوں نے اقساط مکمل ادا نہیں کیں۔ذرائع کے مطابق مافیا نے جعلی فائلیں تیار کیں، بوگس ریونیو سلپس لگائیں اور ایل ڈی اے افسروں کی ملی بھگت سے پلاٹوں کی غیرقانونی ٹرانسفر کروائی۔ سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔ ایک ارب روپے سے زائد کی ریکوری الاٹیوں سے وصول کی جائیگی۔ایل ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ ریکوری کی رقم قائداعظم ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں، سڑکوں، سیوریج و دیگر بنیادی سہولیات پر خرچ ہوگی۔ واجبات کی ریکوری ہوگی،جن افسروں یا عناصر کی ملی بھگت سامنے آئی، ان کیخلاف بھی سخت کارروائی ہو گی۔