ای روزگار پروگرام،نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت کافیصلہ
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت کا ایک اور اہم قدم، ای روزگار پروگرام کے تحت نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت دی جائیگی۔
کورسز پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (IER)میں کرائے جائینگے ۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈاور محکمہ یوتھ افیئرز کے اشتراک سے نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق 8 سرٹیفائیڈ کورسز ای کامرس،ویب ڈویلپمنٹ،کانٹینٹ رائٹنگ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ،گرافک ڈیزائننگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، (SEO) فری لانسنگ فریڈم پائیتھن فار مشین لرننگ کی مفت تربیت دی جائیگی۔کورسز کا دورانیہ 3 ماہ ہوگا ۔ نوجوان 8 اگست تک درخواست دے سکتے ہیں۔