1610 کلوناقص گوشت مردہ مرغیاں تلف، ملزم گرفتار
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں کریک ڈاؤن کے دوران 42 میٹ شاپس اور سپلائرز کامعائنہ کیا اور۔۔۔
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 2 مقدمات درج کروا کر 2 کو بھاری جرمانے کیے ۔65ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کے دوران 1ہزار 610 کلو گوشت اور مرغیاں تلف کر کے ملزم گرفتار کروا دیا گیا۔شیر شاہ میں گاڑی سے مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف کر کے ملزم کوموقع سے گرفتار اور مقدمہ درج کروا دیا گیا،دکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھے جو فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔