مجلس علما کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس،پاک فوج کوخراجِ تحسین

مجلس علما کے زیر اہتمام استحکام پاکستان  کانفرنس،پاک فوج کوخراجِ تحسین

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے مقامی ہوٹل میں مجلس علما پاکستان کے زیر اہتمام قومی استحکام پاکستان کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کو مشترکہ منانے کے ساتھ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی عظیم فتح پر بہادر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔رمیش سنگھ اروڑہ ،مولانا عبدالخبیر آزاد، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،  مجیب الرحمن شامی، خطیب داتا دربار مولانا رمضان سیالوی ، ہندو رہنما لال کھوکھر ، بشپ ندیم کامران نے مذہبی ہم آہنگی، رواداری، احترامِ انسانیت اور پیغامِ پاکستان کے فروغ پر اظہار خیال کیا۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا 7 اگست سے یوم اقلیت کے تحت ہفتے تک مختلف تقاریب ہونگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں